در پے
قسم کلام: متعلق فعل
معنی
١ - پیچھے، آہٹ پر، گھات میں، خواہاں، لاگو۔ "لاکھوں روپے کی زمین کو حاجی صاحب الاٹ کروانے کے درپے تھے" ( ١٩٧٢ء، مرحبا الحاج، ٢٩ ) ٢ - تلاش یا جستجو میں، تفتیش میں۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم جامد 'در' کے ساتھ 'پَے' فارسی اسم 'پا' کی مغیرہ صورت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٦٧٨ء کو "غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - پیچھے، آہٹ پر، گھات میں، خواہاں، لاگو۔ "لاکھوں روپے کی زمین کو حاجی صاحب الاٹ کروانے کے درپے تھے" ( ١٩٧٢ء، مرحبا الحاج، ٢٩ )